۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام فائز حسینی

حوزہ/ حوزہ ہائےعلمیہ اور جامعہ روحانیت صوبہ ایلام نے مہران شہر کے نائب امام جمعہ کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائےعلمیہ اور جامعہ روحانیت صوبہ ایلام نے مہران شہر کے نائب امام جمعہ کی المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اس تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

نہایت ہی افسوس کے ساتھ ہمیں پرہیزگار عالم دین جناب حجت الاسلام فائز حسینی(رح)کے ارتحال کی خبر موصول ہوئی۔

اس افسوسناک فقدان پر مرحوم و مغفور کے اہل خانہ سمیت ان کے تمام عقیدتمندوں،بالخصوص شہر مہران اور دہلران کے انقلابی اور مؤمن اور بلاخص زرین آباد کے عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔

یہ عوامی عالم دین ایک شفیق باپ کی مانند مجاہد جوانوں میں شوق و امید پیدا کرنے کے ساتھ شہر مہران کے نائب امام جمعہ اور عوامی حلقوں میں معروف عالم دین کی حیثیت سے ہمہ وقت ان کی سیاسی اور معنوی ہدایت میں مصروف عمل تھے۔

ظاہراً وہ ہم سے بچھڑ گئے ہیں لیکن ان کی زحمات بارگاہِ الٰہی میں اسوہ حسنہ کے طور پر محفوظ ہوں گی اور عوامی حلقوں میں ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔

مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور اجر و ثواب کی خداوند رحیم کی بارگاہ سے امید کرتے ہیں۔

شریک غم_حوزہ ہائے علمیہ و جامعہ روحانیت صوبہ ایلام

تبصرہ ارسال

You are replying to: .